عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ حساس اداروں کے آفسران نے پلان آف ایکشن سربراہ جے آئی ٹی کو پیش کر دیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں عدلیہ مخالف نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ حساس اداروں کے آفسران نے پلان آف ایکشن سربراہ جے آئی ٹی کو پیش کیا۔ پی ٹی اے نے نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی معلومات اکھٹی کرنے اور مواد اپلوڈ، شیئر اور کمنٹ کرنے والوں کی تمام تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔ اگلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مواد پھیلانے والوں کی گرفتاریاں متوقع ہے۔