پاکستانی ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی، کل چوتھا ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی
Image
کرائسٹ چرچ:(سنو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ڈنیڈن سے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 19 اور 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز میں پہلے تین میچز جیت کر واضح برتری حاصل کر چکی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز تیسرے ٹی 20 میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی، جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا تھا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 224 رنز بنائے، فن ایلن نے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے تھے۔ فن ایلن نے اننگز میں 16 چھکے، 5 چوکے لگائے، پاکستان کے حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی، محمد وسیم، محمد نواز اور زمان خان کی ایک ایک وکٹ لی۔ نیوزی لینڈ کے 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بناسکی۔ بابراعظم 58 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ محمد رضوان 24، صائم ایوب 10، فخر زمان 19، اعظم خان 10، افتخار احمد 1 اور محمد نواز 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور وسیم جونیئر نے ایک رن بنایا۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/17/01/2024/latest/65061/ نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز سکور کرلیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز اوپن کرنے والے بیٹر فن ایلن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جبکہ ٹم سیفرٹ 31 اور گلین فلپس 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ کپتان شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم 1-1 وکٹ حاصل کر پائے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage