فیصل قریشی کی پولنگ والے دن ماؤں، بہنوں سے بریانی بنانے کی اپیل
Image
کراچی:(ویب ڈیسک) اداکار فیصل قریشی نے آئندہ ماہ فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر ملک بھر کی ماؤں اور بہنوں سے بریانی بنانے کی درخواست کر دی۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Sana Faysal (@sanafaysal)

پاکستان کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے انسٹاگرام سٹوری میں انتخابات کا ذکر کیے بغیر پاکستان بھر کی خواتین کو انتخابات والے دن بریانی پکانے کی گزارش کی تاکہ ان کے شوہر، بیٹے اور بھائی بریانی کی پلیٹ پر آنے والی نسلوں کو داؤ پر نہ لگائیں۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے مزید لکھا کہ بریانی اس لیے پکائیں تاکہ خواتین کے خاوند بھائی اور بیٹے ایک بریانی کی پلیٹ پر قوم کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے خاموش پیغام کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ اگرچہ فیصل قریشی نے اپنی سٹوری میں انتخابات کا لفظ استعمال نہیں کیا تاہم ان کا اشارہ الیکشن کی ہی طرف تھا۔
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے اور عام طور پر پولنگ کے دن سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز میں بریانی کی تقسیم کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔