بریانی میں ’بوٹی‘ نہ ہونے پر گاہک کا ریستوران کیخلاف مقدمہ
Image
ممبئی: (ویب ڈیسک) چکن بریانی میں چکن نہ ہونے پر کرشنپا نامی گاہک غصے میں آگیا اور ریستوران پر ’بغیر چکن بریانی‘ پیش کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنپا اپنی اہلیہ کے ساتھ چکن بریانی کا آرڈر دینے کے پیک بریانی گھر لے گئے، تاہم جب گھر جا کر انھوں نے پیکٹ کھولا تو معلوم ہوا کہ بریانی میں تو گوشت ہی نہیں ہے۔ کرشنپا نے فوری طور پر ریستوراں والوں کو اطلاع دی تاہم اسکے مطابق ریستوران کے مالک کی جانب سے چند منٹوں میں متبادل آرڈر دینے کا وعدہ کرنے کے باوجود، دو گھنٹے کے انتظار کے بعد بھی کچھ نہیں بھیجا گیا نہ ہی کالز کا جواب دیا گیا۔ مئی میں کرشنپا نے اس تنازعہ کو بنگلورو اربن ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن کے پاس لے جانے کا فیصلہ کیا۔ اپنی شکایت میں اس نے 30,000 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ سٹی کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے بعد ریستوران کو حکم دیا کہ وہ صارف کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے کے لیے نہ صرف ایک ہزار روپے ادا کرے بلکہ اس کے کھانے کے 150 روپے بھی ادا کرے۔