کراچی: (سنو نیوز) رواں ہفتے100انڈیکس میں1672پوائنٹس کااضافہ، 100انڈیکس57ہزار63کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں نےایک ارب10کروڑڈالرمنافع کمایا۔
اس ہفتے 3 ارب 80 کروڑ حصص کا لین دین ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا۔ ایک ڈالر کی قیمت 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی۔ صرافہ بازار میں سونا 4100 روپے مہنگا ہو گیا۔ ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی۔
تفصیل کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا ایک اور ریکارڈ ساز ہفتہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اس ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس نے چھپن اور ستاون ہزار کی حد کو عبور کیا۔ انڈیکس ایک ہزار 672 پوائنٹس اضافے کے بعد ستاون ہزار باسٹھ پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ، سرمایہ کارمالامال
مارکیٹ میں 3 ارب 80 کروڑ حصص کا غیر معمولی کاروبار ہوا۔ ٹریڈرز نے 118 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے اور 3 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کا مال فروخت کیا۔
اس ہفتے ٹریڈرز نے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد کا منافع کمایا۔ پاکستانی کرنسی میں منافع کا حجم 328 ارب روپے رہا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 281 ارب روپے پر پہنچ گئی۔ ڈالر میں مجموعی حصص کی مالیت 28 ارب 85 کروڑ ڈالر رہی۔
اس ہفتے انٹربینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پچاس پیسے بڑھ کر 288 روپے 25 پیسے رہی۔
گولڈ مارکیٹ میں سونا 4 ہزار 100 روپے مہنگا ہوا۔ ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے پر بند ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:ہنڈرڈ انڈیکس 57 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage