سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ، سرمایہ کارمالامال
Image
لاہور:(سنو نیوز) اس ہفتے سٹاک مارکیٹ نے کئی نئے ریکارڈز بنائے، رواں ہفتے 100 انڈیکس میں 1,672 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 57,063 کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں نے اس ہفتے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر منافع کمایا، پاکستانی کرنسی میں اس ہفتے منافع کا حجم 328 ارب روپے رہا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 28 ارب 85 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی، مقامی کرنسی میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی مالیت 8 ہزار 281 ارب روپے رہی۔ اس ہفتے 3 ارب 80 کروڑ حصص کا لین دین ہوا، ٹریڈرز نے 118 ارب 60 کروڑ روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی ،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی،غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ 46 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے۔ سٹاک مارکیٹ میں خالص غیر ملکی سرمایہ کاری 82 لاکھ ڈالر رہی تھی، کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط ہوا اس ہفتے انٹربینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا تھا، مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 286 روپے 50 پیسے رہی، رواں ہفتے صرافہ بازار میں سونا 4100 روپے مہنگا ہو گیا تھا، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کیجانب سے پاکستان میں پبلک انوسٹمنٹ رپورٹ جاری دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان میں پبلک انوسٹمنٹ بارے میں رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 10 ہزار ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے ہیں، پاکستان کے ترقیاتی منصوبے بجٹ سے 14 گنا زیادہ ہیں، جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 14 ترقیاتی بجٹ درکار ہونگے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا تھا، گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بائیس سو روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ سولہ ہزار آٹھ سو روپے پر آ گئی تھی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2006 ڈالر کی سطح پر پہنچنے پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے بڑھ کر دو لاکھ 16 ہزار800 روپے ہوگئی تھی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage