سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
Image
کراچی:(سنو نیوز) سونا 6400 روپے مہنگا ہو گیا، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 36 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے،عالمی مارکیٹ میں سونا 1959 ڈالر فی اونس میں فروخت ہو رہا ہے۔ دنیا بھر کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، آج روپے کی قیمت میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافے سے سونے کی قیمت میں 6400 فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ دنوں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی تھی، کچھ دن قبل عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ملک میں سونا 7800 روپے تک سستا ہوا تھا۔ فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا، 10 گرام سونا 6684 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 70 روپے کا ہوگیا تھا۔ دوسری جانب کئی ہفتوں کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، امریکی ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گذشتہ روز ڈالر 277 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ انٹربینک کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اڑان پکڑی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 294 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاؤنڈ 1 روپے کمی سے 341 روپے پر آ گیا، اماراتی درہم 76.75 روپے پر برقرار ہے جبکہ سعودی ریال بھی 74 روپے پر برقرار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈالر مہنگا، روپے کی قیمت میں کمی آ گئی درآمدی بل کے سبب ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی طلب کے سبب روپے کی قدر میں دباؤ ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، 100 انڈیکس 17 پوائنٹس کمی سے 49513 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 277 روپے پر مستحکم رہی تھی، سٹاک مارکیٹ میں مندی تھی 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی کمی ہوئی، سرمایہ کاروں کے 47 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔ کرنسی مارکیٹ میں روپے کا راج چالیس روز بعد ٹوٹ گیا ہے، گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر بیس پیسے مہنگا ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں مندی سے سرمایہ کاروں کو سینتالیس ارب روپے کا نقصان ہو گیا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر بیس پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے تین پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 277 روپے پر مستحکم رہی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage