ڈالر نے روپے کا راج ختم کردیا، سونا ہزاروں روپے مہنگا
Image

کراچی: (سنو نیوز) کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔ ڈالر کی قیمت 280روپےسے تجاوز کر گئی۔ گولڈ مارکیٹ میں سونا بھی مہنگا ہو گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں دوسرےروز بھی مندی رہی۔ سرمایہ کار ستائیس ارب روپے گنوا بیٹھے۔

تفصیل کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپے کے راج کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ امریکی کرنسی نے روپے کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ڈالر کی ڈیمانڈ میں اچانک اضافے سے روپے کی قیمت گرنا شروع ہو گئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تین روپے مہنگا ہو کر 281 روپے پر پہنچ گیا۔

ادھر روپے کا ایکس چینج ریٹ 103 کی سطح عبور کر گیا جس پر اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی مچ گئی۔ سرمایہ کاروں نے مال بیچ کر منافع کمانے میں عافیت سمجھی۔ ہنڈرڈ انڈیکس 99 پوائنٹس مندی کے بعد 49 ہزار 431 پر بند ہوا۔ فروخت کے دباؤ کے باعث سرمایہ کار 27 ارب روپے گنوا بیٹھے۔ مارکیٹ میں 8 ارب 82 کروڑ روپے مالیت کے 33 کروڑ حصص کا لین دین ہوا۔

دوسری طرف لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے پاکستان میں بھی قیمت بڑھ گئی۔ ایک تولہ سونے کے بھاؤ 6 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 959 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage