الیکشن کےبجائےسلیکشن ہواتوعوام نقصان اٹھائیں گے:بلاول بھٹو
Image

مردان :(سنونیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن کےبجائےسلیکشن ہواتوعوام نقصان اٹھائیں گے۔عوام سلیکٹڈراج کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں پیپلزپارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پسماندہ طبقوں کی نمائندہ جماعت ہے،قائدعوام نےغریب ہاریوں کوزمینوں کامالک بنایا،پیپلزپارٹی کی قیادت نےعوام کےحقوق کےتحفظ کیلئےقربانیاں دیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقارعلی اوربینظیربھٹونےروٹی،کپڑااورمکان کےنعرےکوعملی جامہ پہنایا،بی آئی ایس پی کےذریعےمحروم طبقوں کی مالی مددکی،آصف زرداری نےخیبرپختونخواکوشناخت دی۔

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ملکی مسائل حل کرسکتی ہے۔انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرےگی۔معاشی بحران کی وجہ سےتاریخی مہنگائی،غربت اوربیروزگاری ہے،ہم مل کرپاکستان کوتمام مسائل سےنکالیں گے۔

بلاول بھٹونے ورکرز کنونشن سے خطاب میں مزید کہا کہ سیاست میں ایک دوسرےکی ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں،نفرت اورگالم گلوچ کی سیاست کوپیچھےچھوڑکرنئی روایات قائم کرناہوں گی،نئی سیاست سےہم ان مسائل سےنکل سکتےہیں۔

سابق وزیرخارجہ کے مطابق ہم نےملک کونئےاندازمیں آگےبڑھاناہے،پاکستان کی سب سےبڑی دشمن وہی پرانی سیاست ہےاب ہمیں نئی سیاست کاآغازکرناپڑےگا۔تقسیم،نفرت،گالم گلوچ کی سیاست کوپیچھےچھوڑناچاہتےہیں۔عوام کاہرفیصلہ ماننےکوتیارہوں،عوام سرآنکھوں پر۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage