لاہور ہائیکورٹ: بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

11/17/2023 10:35
لاہور: (سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں پر مقدمات درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دیے کہ ایسے ڈرائیورز شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں، کسی کو کوئی رعایت نہ دیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کو مارنے والے ملزم افنان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر سی ٹی او لاہور اور ایس ایس پی پیش ہوئے اور بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کر دی ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو لوگ اپنے کمسن بچوں کو گاڑیاں دیتے ہیں انکے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ملزم افنان کی قانونی تحفظ کی درخواست پر نوٹس جاری کرکے متعلقہ افسران سے جواب طلب کرلیا۔
میڈیا سے گفتگو میں مدعی مقدمہ نے کہا کہ انہیں دیت نہیں صرف انصاف چاہیے۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ جرم کیا ہے تو سزا ملنی چاہیے لیکن فئیر ٹرائل کا حق ضرور دیا جائے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage