علیزہ سحر گرفتار؟ خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

11/17/2023 7:34
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوب بلاگر علیزہ سحر کو ان کے شوہر سمیت شادی کے اگلے ہی دن اسلحہ کی نمائش پر گرفتار کر کے چھوڑ دیا گیا۔
گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم حال ہی میں مشہور ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے شادی کر لی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کرلی۔ علیزہ سحر نے کچھ شرائط رکھی ہیں جس کے بعد انہوں نے شادی کرلی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق پر شوہر 2 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا، علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہے گی، بلاگنگ جاری رکھے گی اور اپنی کمائی صرف اپنے والدین کو دے گی۔ دریں اثنا یہ خبر سامنے آئی ہے کہ علیزہ سحر کو ان کی شادی کے اگلے ہی روز پنجاب پولیس نے گرفتار کیا۔ دراصل علیزہ سحر اور ان کے شوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اسلحہ دکھا رہے ہیں، یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علیزہ کو کو ان کے شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق علیزہ سحر اور ان کے شوہر نے گرفتاری کے بعد پولیس کو ویڈیو میں نظر آنے والے اسلحے کا لائسنس دکھایا جس کے بعد دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔علیزے سحر نے دل محمد کمہار سے شاد رچالی، شرائط میں طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا، علیزے اپنے والدین کے ساتھ رہے گی، بلوگنگ کرتی رہے گی، کمائی صرف والدین کو دے گی،#Alizasehar #PAKvsENG pic.twitter.com/o2lYclOJYb
— Freedom. (@Freedomw23) November 11, 2023
خیال رہے کہ علیزہ سحر دیہات کے کھیتوں، گھروں اور وہاں کے ماحول میں دیسی انداز میں ویڈیوز بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ علیزہ سحر کے ٹک ٹاک پر تقریباً 30 لاکھ فالوورز ہیں جب کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 15 لاکھ ہے۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage