9 مئی اور جلائو گھیرائو مقدمات: عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ملتوی
1/17/2024 5:46
راولپنڈی:(سنو نیوز) 9 مئی کے پرتشدد واقعات، جلاو گھیراو، توڑ پھوڑ، حساس مقامات پر حملوں کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی، بانی چیئرمین 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات میں نامزد ہیں، درخواست ضمانتوں کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز ٓآصف نے کی۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔
نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی بھی ٹیم کے ہمراہ کورٹ روم کے اندر موجود تھے، سابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان انکی اہلیہ اور بہنیں کورٹ روم میں موجود تھیں۔
سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ پر توشہ خانہ کیس میں فر د جرم عائد کر دی گئی۔
مزید پڑھیں
https://sunonews.tv/16/01/2024/pakistan/64777/
عدالت نے بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدیت کی، سابق چیئرمین کے وکلا بھی کورٹ روم میں موجود جبکہ میڈیا کی بڑی تعداد بھی آج کی کارروائی میں موجود رہی۔
ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی، سابق چِیئرمین پی ٹی آئی کی نو مئی واقعات میں انسداد۔دہشت گردی عدالت میں پیشی ہوئی۔
سابق چیئرمین کی جی ایچ کیو گیٹ حملہ اور تھانہ سٹی توڑ ہھوڑ ہنگامہ آرائی کے درج مقدمات میں بذریعہ ویڈیو لنک اڈیالہ جیل سے حاضری لگائی جائے گی ۔ تفتشی افسر انسپکٹر ناظم شاہ نے نو مئی واقعات میں سابق چِیئرمین عمران خان کی طلبی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے استدعا کی تھی۔
دوسری جانب بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف الیکشن ایپلٹ ٹریبونل راولپنڈی میں دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں، فیصلہ 10 جنوری کو سنایا جائیگا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے جبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی جی ارشد ملک، اے ڈی جی خرم ملک، اے ڈی لاء آفیسر ذوالقرنین اور ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب بکھرال نے دلائل دیئے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage