پاکستان میں انصاف نہ ملا تو امریکہ میں ڈونل لو پر کیس کرینگے: علیمہ خان
Image
راولپنڈی: (سنو نیوز) علمیہ خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں انصاف نہ ملا تو پھر امریکہ جا کر ڈونل لو پر کیس کریں گے، عمران خان نے کہا کہ سائفر معاملے میں امریکا کی ایمبیسی پوری طرح ملوث تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بلکل اچھی صحت میں ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اچھی روٹین بنی ہوئی ہے، چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کھانے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس کا ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر ہوگیا، یہ وہ دفعات لگائی جارہی ہیں جس پر ان کو سزائے موت اور عمر قید ہو سکتی ہے، بتایا جائے کہ پی ٹی آئی چیرمین نے کیا ایسا جرم کیا جس پر یہ دفعات لگائی گئی، رانا ثناءاللہ نے عمران خان پر کیس کیا، پاکستان میں انصاف ملنا چاہئے۔ حفیظ اللہ نیازی سے 10 سال سے کوئی تعلق نہیں: علیمہ خان انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے جو پیغام بھیجا سابق وزیر اعظم نے بہتر سمجھا کہ عوام کو بتائیں، اگر کسی کی بھٹو والا معاملہ دھرانے کی کوشش ہے تو میرا خیال ہے کہ اب وقت بدل چکا ہے۔ قبل ازیں احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ جج نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے منگل تک جسمانی ریمانڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر تک ہمارے حوالے کیا ہے، نیب طے کرے گا اب تحقیقات کیسے کرنی ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نیب کیس میں درخواست ضمانت بحالی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ میں بحال کی جاتی ہے، احتساب عدالت درخواست ضمانت پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے، ٹرائل کورٹ کے درخواست ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ تسلیم شدہ ہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اس کیس میں گرفتار نہیں کیا، عمران خان کی ٹرائل کورٹ سے عدم حاضری دانستہ نہیں تھی، چیئرمین پی ٹی آئی دوسرے مقدمہ میں گرفتاری کے باعث پیش نہیں ہو سکے، اِس بنیاد پر درخواست گزار کا محاسبہ کرنا عدالت کیلئے مناسب نہیں ہو گا ؟ درخواست گزار کی محض حاضری کیلئے درخواست مسترد کرنا درست نہیں ہو گا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اِس بنیاد پر درخواست گزار کا محاسبہ کرنا عدالت کیلئے مناسب نہیں ہوگا ؟ درخواست گزار کی محض حاضری کیلئے درخواست مسترد کرنا درست نہیں ہوگا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage