ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی؟
Image

لاہور:(سنو نیوز) خبریں ہیں کہ ڈالر اورپیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد ہونڈا کمپنی نے سی ڈی 70 اور ہنڈا 125 کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونڈا کمپنی نے 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت میں 22 ہزار کی کمی کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ہونڈانے 125 کی قیمت میں 33 ہزار 500 اور ہونڈا 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں 38 ہزار 500 کی بڑی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 18 اکتوبر سے کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کے لئے بُری خبر، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ اکتوبر میں سوزوکی کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 17 سے 18 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سوزوکی جی ڈی 100 ایس 17 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 52 ہزار روپے کی ہوگی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوزوکی جی ایس 150 سی سی 18 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 82 ہزار روپے کی ہوگی۔ سوزوکی 250 سی سی 50 ہزار اضافے سے 11 لاکھ 90 ہزار ہو چکی ہے۔

ادھر لاہور میں اٹلس ہونڈا کے مقامی ڈیلر سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی کلٹس کا نیا ماڈل آ گیا، قیمت حیران کن

خیال رہے کہ درآمدی پابندیوں میں حکومت کی جانب سے نرمی کے بعد گذشتہ ماہ کاروں کی فروخت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 ء میں گاڑیوں کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ اگست میں 7,579 کے مقابلے 8,312 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 11,288 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی:

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نےسوزوکی راوی کے 257 یونٹس،سوزوکی بولان کے 229 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 506 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 359 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 332 یونٹس اورآلٹو کے 2551 یونٹس فروخت کیے

ٹویوٹا انڈس:

ٹویوٹا انڈس نے ہلکس اور فارچیونر کے 545 یونٹس جبکہ یارس اور کرولا کے 1,050 یونٹس فروخت کیے۔

ہونڈا اٹلس:

ہونڈا اٹلس نےایچ آر وی اور بی آر وی کے 182 جبکہ سوک اور سٹی کے 1,160 یونٹس فروخت کیے۔

ہونڈائی نشاط:

ہونڈائی نشاط کی جانب سے ٹکسن کے 420 یونٹس، پورٹر کے 177 یونٹس،سوناٹا کے 126 یونٹس اور ایلانٹرا کے 97 یونٹس فروخت کیے ۔

بسیں اور ٹرک:

ٹرک کی فروخت میں پندرہ فیصد قابل قدر اضافہ ہوا جبکہ بسوں کی فروخت میں چھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پک اپ کی فروخت میں ترپن فیصد کا خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا، جبکہ جیپ کی فروخت میں پانچ فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

موٹر سائیکلیں:

موٹر سائیکلوں کی فروخت میں گذشتہ ماہ بائیس فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگست 2023 ء میں 86504 بائیکس کے مقابلے میں گذشتہ ماہ 105479 یونٹس فروخت ہوئے۔ ہونڈا کمپنی نے اسی عرصہ کے دوران 95056 موٹر سائیکلیں فروخت کیں۔ اس کے برعکس اگست 2023ء میں سوزوکی بائیکس کی فروخت میں چھتیس فیصد کی کمی دیکھی۔ گذشتہ ماہ اگست میں 1722 کے مقابلے میں 1096 یونٹس فروخت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage