اے این ایف کی کارروائی، 207 کلوگرام منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

11/16/2023 4:57
لاہور:(سنو نیوز) اے این ایف کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، اے این ایف حکام نے 8 کارروائیوں کے دوران 207 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
راولپنڈی کے ایک کوریئر آفس میں برطانیہ کیلئے بک پارسل میں موجود چمچوں میں چھپائی گئی 122 گرام آئس برآمد کی گئی،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کویت بھیجے جانیوالے پارسل سے 216 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
جی پی او ملتان میں امریکہ سے بھیجے گئے پارسل سے 200 گرام ویڈ برآمد کر لی گئی، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان سے 100 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان کی نشاندہی پر سیکٹر ای الیون میں واقع فلیٹ پر اے این ایف کا چھاپہ مارا گیا۔
دوران کارروائی گھر سے مزید 3 ہزار ایک سو ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ناردرن بائی پاس کراچی کے قریب کار سے 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
طالب والا ٹول پلازہ کے قریب موٹروے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے دوران کارروائی میں گاڑی سے 7 کلو 795 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق پاکپتن میں موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان سے 1 کلو 6 گرام آئس اور 16 نشہ آور انجکشن برآمد ہوئی، پشین میں برساتی نالے میں سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 160 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage