کرنسی مارکیٹ میں روپے کا راج برقرار
Image

کراچی :(سنونیوز)کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کا راج برقرار ،انٹربینک میں ڈالر89 پیسے سستا ہوکر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔

امریکی کرنسی مشکلات کا شکار ہے،روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ جب کہ ڈالر کی قدر میں روزانہ کی بنیاد پر کمی دیکھی جارہی ہے ،ڈالر کی غیرقانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے آپریشن کے باعث ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ،300 سے زائد کی قیمت پر پہنچنا والا ڈالر آج اوپن مارکیٹ میں ریٹ 277روپے پر مستحکم رہا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 296 روپے پر برقرار، برطانوی پاؤنڈ بھی 344 روپے پر برقرار ہے، اماراتی درہم 76.75 روپے پر مستحکم جبکہ سعودی ریال بھی 74 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار کاروباری سرگرمیوں کا تیزی پر آغازہوا، 100 انڈیکس 211 پوائنٹس اضافے سے 49705 کی سطح پر ٹریڈ کیا،اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھنے کو ملی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 238پوائنٹس کا اضافہ ہونے پر سرمایہ کاروں نے 30ارب روپے کا منافع کمایا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہیلیون پاکستان کے نئے منصوبے کی افتتاحی تقریب ہوئی، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ تقریب میں مہمان خصوصی تھے، برطانوی ہائی کمشنر نے سٹاک مارکیٹ میں روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا گیا۔

ایم ڈی پاکستان سٹاک ایکسچینج فرخ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کو ایک بہترین سرمایہ کار پارٹنر سمجھتا ہے، ہیلیون نے جس طرح کی سرمایہ کاری کی مثال قائم کی ہے ایسے ہی اور بھی برطانوی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

فرخ خان نے مزید کہا کہ برطانیہ سے ڈائریکٹ سرمایہ کاری اور ترسیلات زر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے بہترین منافع کما رہی ہیں ، پاکستان سٹاک مارکیٹ نے برطانوی سرمایہ کاروں کو بہترین ریٹرنز دئیے ہیں، برطانیہ سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری اب بھی کم ہیں، آپ سے گزارش ہے سٹاک مارکیٹ کو شراکت دار سمجھیں ۔

بلومبرگ کے مطابق ایک ہی دن میں پاکستانی روپے کی قدر میں 11 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ گذشہ ماہ ڈالر کی قدر میں 17 فیصد کمی ہوئی، ایکشن کے دوران ملک سے بے شمار سمگلرز کی گرفتاری اور ڈالرز کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔

اگست کے اعداد و شمار کے مطابق قومی ذخائر 7.6 بلین تک گر چکے تھے لیکن حالیہ کارروائیوں کے بعد ایف آئی اے نے 900 ملین ڈالر سے زائد اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے۔

گذشتہ دنوں کاروباری اوقات میں سٹاک مارکیٹ میں 360 کمپنیوں کے 55.4 کروڑ شئیرز میں سودے کیے گئے تھے۔ کاروباری اوقات کے دوران 240 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 99 کمپنیوں کے شیئرز میں گراوٹ رہی تھی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ چھ سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی تھی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 297 پوائنٹس کا اضافہ ۔ انڈیکس 48771کی سطح پر بند ہوا تھا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage