نئی دہلی: (سنو نیوز) نیپال کے راستے بھارت جانے والی سیما حیدر سوشل میڈیا پر مسلسل متحرک رہ کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اس لیے روزانہ اس کے بارے میں انڈین میڈیا میں کوئی نہ کوئی خبر آتی رہتی ہے۔ اب خبر آئی ہے کہ اس نے اپنے پاکستانی شوہر کے دوست سے ویڈیو کال پر بات کی ہے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما حیدر کے پاکستانی شوہر کے یوٹیوبر دوست محسن نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سیما حیدر نے ان سے ویڈیو کال پر بات کی ہے۔ محسن نے اس سے قبل ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سیما یہ دیکھ رہی ہیں تو مجھ سے رابطہ کریں۔
اس پر سیما حیدر نے اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ان سے بات کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد سیما حیدر نے محسن کو انسٹاگرام پر کئی آڈیو پیغامات بھیجے اور پھر ویڈیو کال پر بات کی۔
محسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیما حیدر سے انٹرویو کے لیے کہا جس پر وہ راضی ہو گئیں۔ تاہم، سیما نے یہ شرط رکھی کہ اس کے پاکستانی شوہر غلام حیدر کو انٹرویو میں موجود نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم ابھی تک سیما حیدر کا کوئی انٹرویو منظر عام پر نہیں آیا۔
خیال رہے کہ سیما حیدر کے پاکستانی شوہر غلام نے محسن کے یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا تھا کہ وہ اکیلی بھارت نہیں پہنچی، کسی نے ان کی مدد کی ہے، جس کا وہ جلد انکشاف کریں گے۔ اس نے کہا تھا کہ سیما اب بھی ہمارے ایک رشتہ دار سے رابطے میں ہے، جو اسے ہر لمحہ معلومات دے رہا ہے۔ میں جلد ہی پوری دنیا کو اس شخص کا نام بتاؤں گا جس نے سیما کی مدد کی۔
سیما کے پاکستانی شوہر غلام نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے جلد بھارت آئیں گے۔ میرے ویزے کا کچھ کام پھنس گیا ہے، جو جلد مل جائے گا۔ اس کے بعد وہ بھارت جائیں گے اور اپنے بچوں کو لے کر آئیں گے۔ غلام حیدر نے مزید کہا کہ سیما حیدر جیسی خواتین کسی کی نہیں ہو سکتیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage