
لندن:(ویب ڈیسک) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نےلڑکیوں کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر اپنی اہلیہ فریال سے معافی مانگ لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی باکسر عامر خان نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ غلط عادات میں مبتلا تھے جس سے چھٹکارہ پانے کے لیے وہ تھراپی کروانے پر غور کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ سابق باکسر نے ماڈل سمیرا کونازیبا قسم کے میسیجز بھیجے تھے جس کے بعد عامر خان کے سمیرا کے ساتھ انکے رابطوں کا بھانڈا پھوٹ گیا تھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ازدواجی زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنےکے باوجود عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطہ قائم رکھا، اس دورا ن ان کے ملنے ، تصاویرمنگوانے کے میسجز کے ساتھ ساتھ سمیرا کے ٹیٹو کی تعریف بھی کی۔
عامر خان ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ سیر و سیاحت کیلئے دبئی میں موجود ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage