
اسلام آباد: (سنو نیوز) مہنگائی کی شرح میں اضافہ جاری ، ایک ہفتے میں مہنگائی صفر اعشاریہ 2 فیصد بڑھی ، جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 34.96فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ جون کے دوسرے ہفتے بھی جاری رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح اعشاریہ 20 فیصد بڑھ گئی۔ اس طرح مہنگائی کی مجموعی شرح 34.96 فیصد کی شرح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے میں 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ 12 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔گذشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 35 روپے اضافہ ہوا۔
چھوٹا گوشت، گڑ اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔ چاول، ٹماٹر، آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ دہی کی فی کلو قیمت 3 روپے بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے پیاز فی کلو 5 روپے سستا ہوا۔ کیلے فی درجن 11 روپے انڈے فی درجن 13 روپے سستے ہوئے۔ دال مونگ 6 روپے دال چنا 4 روپے اور دال مسور 1 روپے سستی ہوئی۔ ایل پی جی،ویجیٹیبل گھی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage