احساس ہے مہنگائی کے باعث عوام کا جینا مشکل ہوگیا: نواز شریف
11/16/2023 10:36
لاہور: (سنو نیوز) نواز شریف نے کہا ہے کہ احساس ہے مہنگائی کے باعث عوام کا جینا مشکل ہو گیا، معیشت کے فیصلے دلیری اور بہادری کے ساتھ کرنے ہوں گے، عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔
سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور عوام کودرپیش تمام مسائل پر نظر ہے، ن لیگ نے ہی پاکستان کو پرامن بنایا، سڑکوں کا جال بچھایا، سستی بجلی بنانے کے منصوبے لگائے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 کے دوران ہمارے دور میں مہنگائی سالانہ 12 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد پر آگئی تھی، کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی 2 فیصد پر تھی، ہمارے دور میں ترقی کی شرح 6 فیصد سے زیادہ تھی جبکہ پالیسی ریٹ 5.5 فیصد پر لے آئے تھے، پاکستان سٹاک مارکیٹ انڈیکس 21 ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 54 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
نواز شریف کا مشن بلوچستان، 30 سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل
انہوں نے کہا کہ تین سٹاک ایکسچینجز کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تبدیل کیا جو دنیا کی پانچویں بہترین سٹاک ایکسچینج قرار پائی، ایکسپورٹ ری فائنانس ریٹ 3 فیصد کی سطح تک کم کیا گیا جو اب دوگنا ہوچکا ہے، لانگ ٹرم فائنانس فسیلٹی ریٹ تین فیصد تک کم کیا گیا جو اب ڈبل ڈیجٹ میں جا چکا ہیں۔
قائد مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں جی ڈی پی کی شرح سے ٹیکس وصولیوں کو دوگنا کیا گیا، 9.8 سے ٹیکس وصولیوں کی شرح 12.4 فیصد ہوئی، ہم نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا حجم 348 ارب سے بڑھا کر ایک ہزار ارب کیا، چار سال اپنے دور میں ڈالر کو 104 پر رکھا، ہلنے نہیں دیا۔
نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور کی پالیسیوں کی وجہ سے نجی شعبے کے لئے کریڈٹ 8 ارب سے بڑھ کر 733 ارب ہوا، زراعت کے لئے قرض فراہمی 336 ارب سے بڑھ کر 973 ارب ہو گئی، ضرب عضب، ردالفساد اور کراچی آپریشن کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کے باوجود بجٹ خسارہ 8 فیصد سے کم کر کے 5.8 فیصد کیا، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، 11 ہزار میگا واٹ مزید بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی۔
لیگی قائد نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تھا کہ ایک حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، ہم 46 ارب ڈالر کا سی پیک منصوبہ لے کر آئے، سورج کی روشنی، تھر کے کوئلے سے بجلی بنائی، پن بجلی کے منصوبے شروع کئے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage