سرچ انجن گوگل کو بڑا جھٹکا
Image
ماسکو:(ویب ڈیسک) روس کی عدالت نے دنیا کی مشہور اور معروف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنی گوگل کو صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی لوکلائزیشن نہ کرنے پر 15 ملین روبل جرمانہ کر دیا ہے جو کہ تقریباً ساڑھے 16 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ روسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں گوگل کیخلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی، اس سماعت کے دوران روسی شہریوں کے ذاتی ڈیٹا میں ملک کے نام کو جگہ نہ دینے کیوجہ سے گوگل کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئی کمپنی کو جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ خیال رہے کہ گوگل کی شرکت دار روسی کمپنی بھی مالی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کیوجہ سے گذشتہ سال دیوالیہ ہو گئی تھی جبکہ گوگل کو ایسی وجوہات کی بنا پر پہلے بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے ویب سائٹس پر اشتہارات کی کمائی کا طریقہ کار تبدیل کرنیکا اعلان کیا تھا، گوگل کا کہنا تھا کہ نئے طریقے سے اشتہارات چلانے والے صارفین کی کمائی بہتر ہوگی، گوگل کیجانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر نئے سال 2024 کے موقع پر گوگل ایڈ سینس پر کمائی کا طریقہ تبدیل کردیا جائیگا۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل کیجانب سے ڈیسک ٹاپ پر بھی ’ڈسکور‘ فیچر پیش کیے جانے کا امکان کمپنی کا کہنا ہے کہ اس وقت ویب سائٹس پر اشتہارات دکھانے والے افراد اور کمپنیوں کو ’کلک‘ پر پیسے ملتے ہیں جبکہ نئے طریقے کے تحت صارفین کو اشتہارات کو ویب سائٹس پر آویزاں کرنے یا دکھانے پر پیسے ملیں گے، جسے ’امپریشن پیمنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ابھی تک گوگل ایڈ سینس پر ’پر کلک پیمنٹ‘ کا طریقہ رائج ہے، یعنی ویب سائٹس مالکان کو گوگل اس وقت پیمنٹ ادا کرتا ہے، جتنی بار ان کے پیج کو کلک کیا جاتا ہے لیکن نئے طریقے کے تحت ویب سائٹ کے کسی بھی حصے یا پیج پر اشتہار نظر آنے پربھی پیسے ادا کیے جائیں گے۔ نئے طریقے کے تحت ویب سائٹس مالکان کو کوئی تبدیلی نہیں کرنی پڑے گی، گوگل اپنے خود کار نظام کے تحت اشتہارات کو ویب سائٹس پر آویزاں کریگا،گوگل نے واضح کیا ہے کہ نئے طریقہ کار کے پیش نظر اگرچہ آمدنی آسان اور بہتر ہوجائے گی لیکن ویب سائٹس مالکان کی کمائی کے حصے میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔   https://pubads.g.doubleclick.net/gampad/ads?iu=/23018396771/Video_Test_1&description_url=http%3A%2F%2Fsunonews.tv&tfcd=0&npa=0&sz=400x300%7C640x480&ciu_szs=300x250%2C336x280%2C728x90&gdfp_req=1&output=vast&unviewed_position_start=1&env=vp&impl=s&correlator=

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage