گوجرانوالہ: (سنو نیوز) گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کانسٹیبل نے سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے اپنے سینئر افسر کو قتل کر دیا۔ پولیس حکام نے معاملے کی تفتیش کیلئے پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کا یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے تھانہ کھیالی میں پیش آیا۔ مقتول پولیس سب انسپکٹر کا نام رانا شفیق جبکہ کانسٹیبل کا نام یونس بتایا جا رہا ہے۔ ملزم اور مقتول ایک ہی تھانے میں تعینات تھے۔
فائرنگ سے سب انسپکٹر رانا شفیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ سب انسپکٹر رانا شفیق اور یونس نامی کانسٹیبل تھانہ کھیالی میں تعینات تھے ۔ پولیس حکام کی طرف سے کوئی بھی حقائق سامنے نہیں آسکے ہیں۔
تاہم بتایا جا رہا ہے کہ کانسٹیبل محمد یونس ڈیوٹی سے واپس آیا تو سب انسپکٹررانا شفیق کی طرف سے دوبارہ ڈیوٹی کا کہنے پر وہ الجھ پڑا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل محمد یونس نے سرکاری رائفل سے فائر کر کے رانا شفیق کو موقع پر ہی مار ڈالا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage