
اسلام آباد:(سنونیوز)ریلیف کے لیے ترستی عوام کے لیے خوشخبری،حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،وزیراعظم نے منظور ی دے دی۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کردی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کمی کردی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ کچھ دیر میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
عالمی سطح پر، پیٹرول کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، فی بیرل $6.32 تک گرا ہے۔ اس وقت عالمی قیمت 99.93 ڈالر فی بیرل ہے۔ اسی طرح، ڈیزل کی عالمی قیمت 4.97 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، جو مارکیٹ میں مثبت تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔
یکم مئی کو شہباز شریف کی زیرقیادت حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت288 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت بھی 8.42 روپے فی لیٹر کم کر کے 281.96 روپے کر دی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران فروخت میں 11 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی 2023 تا اپریل 2024 کا پچھلے مالی سال کی اسی مدت سے موازنہ کریں تو پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 13,970,000 ٹن سے کم ہو کر 12,443,000 ٹن رہ گئی ہے۔
حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی دونوں پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے اور رواں مالی سال میں 869 ارب روپے کے بجٹ ہدف کے مقابلے میں 936 ارب روپے جمع کرنے کا امکان ہے۔
حکومت کو اندازہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی قیمتوں اور کھپت کو بڑھانے میں مدد ملے گی، جو اپریل 2024 میں ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصد اور سال بہ سال 6 فیصد تک گر چکی ہے۔
پٹرولیم اور بجلی کی بلند قیمتیں بے مثال مہنگائی کی اہم وجہ ہیں۔ پٹرول زیادہ تر پرائیویٹ ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage