عوام جسے وزیراعظم بنائیں گے قبول کریں گے:شہباز شریف
11/15/2023 5:36
کوئٹہ: (سنو نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اتفاق، اتحاد اور اشتراک عمل ناگزیر ہے، بلوچستان پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، عوام جسے وزیراعظم بنائیں گے قبول کریں گے۔
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے کوئٹہ میں لشکری رئیسانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر صوبے کو خوشحال بنانا ہے، ہمیں مل کر معاشی، معاشرتی مسائل حل کرنے ہیں، نواز شریف کی بلوچستان کی ترقی کیلئے عملی کاوشیں قوم کے سامنے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا، سابق حکومت کے 4 سال میں تباہی اور بربادی ہوئی، لشکری رئیسانی کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دینے آیا ہوں، لشکری رئیسانی کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی، سیاسی اکابرین نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی، بلاول بھٹو کے ساتھ اچھے تعلقات تھے اور ہیں، عوام جسے وزیراعظم بنائیں گے قبول کریں گے، الزام تراشی سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، مخلوط حکومت میں فیصلوں پرمشاورت ہوتی تھی۔ لشکری رئیسانی نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے سیاسی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، شہباز شریف نے ہمیں شمولیت کی دعوت دی یہ باعث اعزاز ہے، اصولی فیصلہ کیا ہے اس سیاسی عمل کا حصہ بنیں گے، نواز شریف ملک کے بحرانوں کو بہتر جانتے ہیں۔ نواز شریف کا مشن بلوچستان، 30 سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل یاد رہے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا دورہ کوئٹہ کے دوران درجنوں ممتاز سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق وزیر اعلیٰ سردار جام کمال، سابق وفاقی وزرا سردار فتح محمد حسنی، مجیب الرحمن محمد حسنی، میر عاصم کرد، میر دوستین ڈومکی، سابق وزیر خان محمد جمالی، فائق جمالی، غفور لہڑی، محمد خان لہڑی، سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، زین مگسی، سردار عبدالرحمن کیھترانی، سردار مسعود لونی، محمد خان طور عثمان خیل، نور محمد دمڑ، شیر گل خلجی، حاجی برکت رند، شوکت بنگلزئی، عطااللہ، ربابہ بلیدی، میر انور شاہوانی، سردار علی حیدر ایم حسنی، جعفر کریم بنگار، سردار زادہ ادریس تاج، آغا فیصل احمد زئی، ملک شہریار، رامین ایم حسنی اور حاجی نور اللہ لہڑی بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے۔ ان کے علاوہ سعید الحسن عاطف سنجرانی ، ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹر محمد ایوب بلوچ، میر اسماعیل بلوچ ، میر طارق بگٹی ، بسنت لال گلشن، محمد کاشف، مصلح الدین مینگل، داؤد شاہوانی، سردار نعمت اللہ تمرانی بزنجو، سردار زادہ میر اخلاق کدرانی، سردار زادہ عالم خان تمرانی بزنجو، مینا زینت شاہوانی، صوبیہ قبزئی، کاشفہ گچکی، سردار عالم تمرانی، میر اخلاق بزنجو زہری، رب نواز بہرانی اور حاجی حنیف رند بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ بلوچستان کی سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنمائوں سے رابطے مکمل کر چکی تھیں۔ قائد نوازشریف کی آمد پر باضابطہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے بلوچستان سے تمام سیاسی شخصیات کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک دی اور خوش آمدید کہا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے بلوچستان کی ترقی کیلئے اپنے دور کے منصوبے گنوائے اور مزید کہا کہ مستحکم سیاسی عمل کو پروان چڑھا کر ہی جمہوریت کا استحکام ممکن ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے نا صرف بطور وزیراعظم بلکہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کام کیا۔ سولہ ماہ کی حکومت میں سب سے زیادہ دورے بلوچستان کے کیے۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ساروان قبیلے کے سربراہ اور سابق وزیراعلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات
— PMLN (@pmln_org) November 15, 2023
نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی بھی ملاقات میں موجود تھے
سابق سپیکر سردار ایاز صادق اور دیگر راہنماؤں کی بھی ملاقات میں شرکت
ملاقات میں… pic.twitter.com/QkNrbq6KEB
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage