پاکستانی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹس میں شامل
Image

کراچی: (سنو نیوز) پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ڈالر میں 10 فیصد منافع کے ساتھ دنیا کی بہترین مارکیٹ میں شامل ہو گئی۔ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد انڈیکس پینتالیس ہزار کی بلندی کو بھی عبور کر گیا۔ سرمایہ کاروں نے اربوں روپے منافع کمایا لیکن کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔

تفصیل کے مطابق سرمایہ کار ابھی تک آئی ایم ایف معاہدے کی خوشی میں جھوم رہے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے بھی ہنڈرڈ انڈیکس میں 861 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس نے 45 ہزار کی حد بھی عبور کر لی۔

کاروباری حجم گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح دو ارب 20 کروڑ حصص سے تجاوز کر گیا۔ ٹریڈرز نے مارکیٹ میں 62 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی اور 178 ارب روپے کا منافع اپنی جیب میں ڈالا۔ دو ہفتوں میں انڈیکس 3 ہزار 600 پوائنٹس سے زائد بڑھ چکا ہے۔

جبکہ سرمایہ کار 503 ارب روپے منافع کما چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ منافع کے لحاظ سے دنیا کی بہترین مارکیٹ بن چکی ہے۔

ادھر کرنسی مارکیٹ میں روپے پر دباؤ برقرار ہے۔ درآمدات پر پابندیاں ختم ہونے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ اس ہفتے انٹربینک میں ڈالر 31 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے اضافے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود ڈالر قابو میں نہیں آ رہا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage