سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر، قیمت میں حیران کن کمی
Image

کراچی: (سنو نیوز) سونے کی قیمت میں 1300 روپے فی تولہ کمی ، ایک تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 115 روپے سستا ہو گیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 785 روپے ہو گئی ۔ اس ہفتے سونے کی قیمت میں 5000 روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔ گذشتہ ہفتے سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 200 روپے رہی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ، ایک تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا تھا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی تھی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 574 روپے کا اضافہ10 گرام سونا ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے کا ہو گیا تھا۔

گذشتہ روز آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں چھ ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا، ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ دو لاکھ چودہ ہزار پانچ سو روپے ہو گیا تھا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں دس گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 574 روپے اضافے سے 1لاکھ تراسی ہزار نو سو روپے رہا۔ جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میںگولڈ کا بھاؤ ایک ہزار 959 ڈالر فی اونس برقرار رہا۔

 

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage