
کینبرا:(سنونیوز)آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹر نے چھ گیندوں پر چھ وکٹیں لے کر تاریخ رقم کردی۔ گیرتھ مورگن نے آخری اوور میں وہ کردکھایا جو کرکٹ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی کلب کرکٹ میں مدگیرابا کلب کے ایک سو اناسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں سرفرز پیراڈائز کلب کی ٹیم کو جیت کیلئے آخری اوور میں صرف پانچ رنز درکار تھے۔
مدگیرابا کے کپتان گیرتھ مورگن نے حیران کن طور پر بظاہر ہاری ہوئی بازی پلٹ دی اورایک اوور میں 6وکٹیں حاصل کرکے شائقین کرکٹ کو حیران کرکے رکھ دیا۔
ناقابل یقین فتح کے بعد گیرتھ مورگن نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے آخری اوور اپنے سے کم عمر بائولر کو دینے کا فیصلہ کیا لیکن اس وقت انہوںنے سوچا کہ مخالف ٹیم کو جیتنے کے لیے آخری اوور میں 5 رنز چاہیے تو اگر یہ رنز وہ مجھے لگادیں توکم از کم جونیئر بائولر شکست کی ہزیمت سے بچ جائے گا۔
فاتح فاسٹ بائولر کا مزید کہنا تھا کہ جب میں بائولنگ کروانے پہنچا تو ایمپائر نے میری طرف دیکھ کرمذا میں کہا کہ تمھیں جیتنے کے لیے کوئی جاد و چلانا پڑے گا یا پھرہیٹ ٹرک حاصل کرنا ہوگی،اور پھر جب میں نے ہیٹ ٹرک کرلی تو ایمپائر نے مجھے حیرت بھر ی نگاہوں سے دیکھا ،اس وقت میں نے ارادہ کرلیا تھا کہ میں یہ میچ جیت کر ہی دم لوںگا۔
فاتح ٹیم کے کپتان نے آخری اوور کی پہلی گیند پر 65 رنز پر کھیل رہے اوپنر جیک گارلینڈ کو آئوٹ کیا جنہوں نے 6 مارنے کی کوشش میں اونچی شاٹ لگائی تاہم وہ کیچ آئوٹ ہوگئے،اس کے بعد آنے والے دیگر تین بلے با ز بھی صفر پر کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ آخری دو گیندوں پر بلے بازبولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر،بنگلادیش الامین حسین اور بھارت کے ابھی منیو متن نے پانچ وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage