ڈونلڈ ٹرمپ کی بہن میریانے ٹرمپ انتقال کرگئیں

11/14/2023 5:51
نیویارک:(سنو نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن میریانے ٹرمپ بیری 86 برس کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کرگئیں ۔
میریانے ٹرمپ نیوجرسی میں 1983 سے 2019 تک وفاقی جج رہ چکی ہیں، 2019 میں ریٹائر ہو گئیں تھیں میریانے ٹرمپ اپنے نیویارک سٹی کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں ملیں۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تا حال موت کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
بطور جج تعیناتی سے پہلے وہ 1974 میں امریکی اٹارنی بھی رہ چکی تھیں اور انہیں سابق صدر رونالڈ ریگن نے نیو جرسی میں فیڈرل کورٹ کے لیے بھی نامزد کیا تھا۔
اس سے قبل سابق صدر ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ 2020 میں 71 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے جبکہ انکے بڑے بھائی فریڈ ٹرمپ جونیئر کا انتقال 42 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا تھا۔
نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ففتھ ایونیو اپارٹمنٹ میں ایک 86 سالہ معمر خاتون باتھ روم میں بے ہوشی کی حالت میں ملیں جنکی اس وقت تک موت واقع ہو چکی تھی۔ نیویارک پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ماریانے کی موت پیر اور منگل کی شب ساڑھے 4 بجے کے قریب ہوئی تھی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ماریانے بیری ریٹائرڈ فیڈرل جج تھیں جنہوں نے 1983 سے 2019 تک اپنی خدمات انجام دیں جب کہ 2019 میں ریٹائرمنٹ کے وقت وہ تھرڈ یو ایس سرکٹ کورٹ آف اپیل کی سینئر جج تھیں جو سپریم کورٹ سے ایک درجہ نیچے کی عدالت ہے۔BREAKING: Trump’s oldest sister, Maryanne Trump Barry, has died at the age of 86.
— MSNBC Reports (@MSNBC_reports) November 13, 2023
“She was notably the former federal judge who stepped down from her position,” @VaughnHillyard reports.
“There is only one sibling of Donald Trump’s that now remains.” pic.twitter.com/eWUXGYr8xp

404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage