گوگل کیجانب سے ڈیسک ٹاپ پر بھی ’ڈسکور‘ فیچر پیش کیے جانے کا امکان

10/14/2023 3:53
کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑی سرچ انجن کمپنی گوگل کیجانب سے جلد ہی ڈیسک ٹاپ پر بھی موبائل صارفین کیطرح ’ڈسکور‘ فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’ڈسکور‘ فیچر میں صارفین کو کوئی مواد تلاش نہیں کرنا پڑے گا بلکہ خودبخود ہی مواد مین پیج پر نظر آئے گا،یہ فیچر گوگل کے موبائل صارفین کے لیے ابتدائی طور پر 2018 میں پیش کیا گیا تھا جسے بعد میں تمام ممالک تک پھیلایا گیا تھا۔
اس وقت موبائل پر جیسے ہی کوئی صارف گوگل کھولا جائے تو سرچ انجن کے نیچے مختلف وائرل خبریں، موسم کی صورتحال اور دیگر دوسرے لنکس نظر آتے ہیں جو کہ ’ڈسکور‘ فیچر کا حصہ ہیں۔
ڈیسک ٹاپ صارفین بھی اب ایسی ہی خبریں، موسم کا حال اور کاروبار کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین خبروں کی اپڈیٹ کو گوگل کیجانب سے سرچ انجن کے فرنٹ پیج پر دیکھ سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’مین پاور یوزر‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈیسک ٹاپ پر ’ڈسکور‘ فیچر کو پیش کرنے کیلئے گوگل نے آزمائش شروع کردی ہے اور جلد ہی اسے متعارف کرادیا جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ’ڈسکور‘ فیچر کی آزمائش بھارت میں کی جا رہی ہے جبکہ جلد ہی مذکورہ آزمائشی فیچر تک دیگر ممالک کے محدود صارفین کو بھی دی جائے گی۔
رپورٹ میں گوگل ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے ترجمان نے تصدیق کی ہےکہ کمپنی ’ڈسکور‘ فیچر کو ڈیسک ٹاپ پر متعارف کرانے کے لیے اس پر کام کر رہی ہے۔
مذکورہ فیچر کو پیش کیے جانے کے بعد جیسے ہی ڈیسک ٹاپ صارفین اپنےکمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر گوگل کھولیں گے تو انہیں پہلے ہی پیج پر متعدد وائرل خبریں، موسم کی صورت حال اور کاروباری معلومات نظرآئیں گی۔
اس تبدیلی کو حالیہ عرصے میں گوگل کیجانب سے ڈیسک ٹاپ پر کی جانیوالی بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس فیچر کو کب تک سارے صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage