
تریپولی: (سنو نیوز) مشرقی لیبیا میں دو ڈیموں کے ٹوٹنے اور سیلاب سے ہونے والی ہولناک تباہی میں 20,000 افراد کی ہلاکتیں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا میں حالیہ طوفان اور سیلاب کے متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں کو مربوط کرنے کے لیے کارروائی کی ہے۔
سیلاب سے ہونے والی تباہی نے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ حکومتی رہنماؤں نے ڈیموں کے بند ٹوٹنے کی تحقیقات کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اقوام متحدہ نے لیبیا میں آبی آلودگی سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آلودہ پانی پینے سے لوگوںمیں خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔
خیال رہے کہ 2011 ء میں لیبیا کے رہنما معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے، نسلی اور علاقائی دشمنیوں نے لیبیا کو دو حریف حکومتوں کے درمیان تقسیم کر دیا ہے، جب کہ کچھ علاقوں میں مختلف ملیشیا گروپوں کے درمیان جھڑپیں دیکھنے میں آئی ہیں۔
عبدالحمید دیبیبا، دارالحکومت طرابلس میں مقیم قومی اتحاد کی حکومت کے رہنما ہیں، جسے اقوام متحدہ تسلیم کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔ اسامہ حماد مشرقی لیبیا میں "ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز" نامی تنظیم کی قیادت کرتے ہیں، جسے لیبیا کی حکومت تسلیم نہیں کیا جاتا۔ ساتھ ہی یہ کہا جاتا ہے کہ لیبیا میں اصل طاقت نیشنل آرمی کے کمانڈر جنرل بلقاسم حفتر کے ہاتھ میں ہے۔
حال ہی میں جنرل حفتر نے مصر کے ایک فوجی وفد سے ملاقات کی جو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے لیبیا آیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے زور دیا ہے کہ تمام سیاسی گروہوں کو متاثرین کی مدد کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
لیبیا کے آبزرور اخبار کے پولیٹیکل ایڈیٹر عبدالقادر اسد نے کہا کہ مغرب میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور مشرق میں حریف حکومت نے امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔انہوں نے کہا: "ہم سب جانتے ہیں کہ لیبیا کم از کم گذشتہ ایک دہائی سے دو حکومتوں کے درمیان تقسیم ہے، لیکن ہم عام لوگوں نے حقیقت میں اب تک دونوں حکومتوں کی موجودگی کو محسوس نہیں کیا کیونکہ ان کا مقابلہ اقتدار اور کنٹرول کے لیے تھا۔
دوسری جانب ترکی نے ضروری اشیاء اور امدادی کارکنوں کو لے کر تین طیارے لیبیا روانہ کیے ہیں۔ مصر اور تیونس کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں، ترکی کے 160 سے زائد ریسکیورز، اٹلی اور اسپین کے فائر فائٹرز کی ٹیمیں ان گروپوں میں شامل ہیں۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے سربراہ کے ترجمان ٹوماسو ڈیلا لونگا نے کہا کہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا: "ہم جانتے ہیں کہ بدقسمتی سے آنے والے گھنٹوں میں موثر کوششیں بند ہو جائیں گی، لیکن پھر بھی امید باقی ہے۔"
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage