
غزہ:(ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب احتجاج کے دوران دھماکا، پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے خلاف درجنوں نوجوان مظاہرہ کر رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مظاہرین ایک ڈیوائس انکی طرف پھینکنا چاہتے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے پانچ فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ اسرئیلی فوج کی مقبوضہ فلسطین میں بربریت جاری ہے، اسرائیلی فوج نے کچھ دن قبل مغربی کنارے میں رہائشی عمارت پر چھاپے کے دوران نوجوان کو شہید کردیا تھا جبکہ تین افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے عقبہ میں کارروائی کے دوران عمارت پر گولیاں اور بم برسائے۔ چھتیس سالہ عبدالرحیم کو نہایت قریب سے گولی ماری گئی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے عمارت مکمل تباہ ہوگئی، اہلکار چیک پوسٹ پر فائرنگ کے الزام میں احمد ولید نامی نوجوان کو گرفتار کرنے آئے تھے جس میں وہ ناکام رہے۔
گذشتہ دنوں اسرائیلی ڈرائیور نے اسرائیلی فوجیوں کی چیک پوسٹ پر روکے جانے پر انہیں گاڑی کے نیچے دے دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جب کہ دو فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے میں تیز رفتار ٹرک نے چیک پوسٹ پر موجود اسرائیلی اہلکاروں پر ٹرک چڑھا دیا تھا جسکے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر ہلاک جبکہ دیگر 2 فوجی ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کی سرحد پر قائم چیک پوسٹ پر تعینات اسرائیلی فوجیوں نے ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے ٹرک روکنے کی بجائے رفتار بڑھا دی اور فوجیوں کو کچلتا ہوا نکل گیا۔
ترجمان اسرائیلی فوج کی جانب سے واقعے میں 1 اہلکار کی ہلاکت اور 2 شدید زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage