
لاہور:(سنوانویسٹی گیشن سیل )پاکستان بھر میں روپوش افغان باشندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ۔7 لاکھ 42 ہزار 942 افغان باشندے غیر قانونی طور پر آباد ہیں جو دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے باعث بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گذشتہ 13 سال سے پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی رجسٹریشن کی تجدید نہیں کرائی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق سابق فاٹا سمیت کے پی میں 3 لاکھ 59 ہزار819 غیر قانونی باشندے ہیں۔دستاویزات کے مطابق بلوچستان میں 2 لاکھ 66ہزار 566 ،پنجاب میں 99 ہزار853 اور سندھ میں 65 ہزار936 غیرقانونی افغان باشندے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق آزاد کشمیر میں 3 ہزار 901 غیرقانونی افغان باشندے موجود ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں 35 لاکھ 7ہزار 195 رجسٹرڈ افغان باشندے موجود ہیں۔ دستاویز ات کے مطابق 13 لاکھ 3636 افغان باشندے واپس جاچکے ہیں جبکہ 14 لاکھ 60 ہزار 717 افغان باشندے قانونی طور پر مقیم ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage