نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
8/14/2023 10:17
اسلام آباد:(سنو نیوز) انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیراعظم سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ سپیکر راجہ پرویزاشرف، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم سمیت سابق وفاقی وزراء اور اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام شریک ہوئے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد دی ۔ انوار الحق کاکڑ پاکستان کے 8 ویں نگران وزیراعظم بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے مابین نگران وزیراعظم کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کے بعد سمری صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی جس کو صدر پاکستان نے منظور کر لیا تھا۔
انوارالحق کاکڑ نے کیریئر کا آغاز اپنے آبائی اسکول میں پڑھانے سے کیا، انوارالحق کاکڑ نےانٹرمیڈیٹ تک تعلیم کیڈٹ کالج کوہاٹ سے حاصل کی۔
انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں بیچلر ڈگری حاصل کر رکھی ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے 2018 میں ایک نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) قائم کی، انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین بھی ہیں۔
انوار الحق پاکستانی سیاست دان اور بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں، 2008 اور 2013 میں بلوچستان اسمبلی کا الیکشن لڑا اور ناکام رہے، 2013 کے انتخاب کے بعد ترجمان بلوچستان حکومت بنے، جون 2018 میں بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ بنے، انوار الحق سینیٹ انتخابات 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage