سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

8/14/2023 10:05
راولپنڈی:(سنو نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی نیب کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، لاہور نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل سے پرویز الٰہی کو لے کر سیشن کورٹ پنڈی پہنچ گئی، چوہدری پرویز الٰہی کا راہداری ریمانڈ لے کر لاہور منتقل کیا جائے گا ۔
نیب ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی کیخلاف مبینہ ہائی وے کے ٹھیکوں کے ذریعے کرپشن کے الزامات تھے۔
بعد ازاں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو عدالت میں پیش کیا گیا، چوہدری پرویز الہی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے سردار عبدالرازق عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے چوہدری پرویز الہی کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ منظور کیا جس کے بعد عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو نیب حکام کے حوالے کر دیا۔
نیب ٹیم چودھری پرویزالٰہی کو لیکر لاہور کیلئے روانہ ہو گئی ہے، نیب ٹیم نے چوہدری پرویز الہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کیا ہے۔
نیب چوہدری پرویز الہی کو کل جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage