اسلام آباد: لرنر اور لائسنس بنانے کی فیس میں بڑا اضافہ

5/14/2024 10:08
اسلام آباد: (سنو نیوز) حکومت نے لرنر اور لائسنس بنانے کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا۔ لرنر کی فیس 300 سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی۔
لرنر اور لائسنس بنانے کی فیس میں اضافے کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نئے لائسنس کی فیس 3000 ہوگی۔ پی ایس وی لائسنس کی فیس 10 ہزار کر دی گئی۔
پی ایس وی اور ایچ ٹی وی لائسنس کے ساتھ موٹر سائیکل لائسنس کی فیس بھی 10 ہزار ہوگی۔ ہر قسم کے لائسنس پر 2000 روپے ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس فیس لی جائے گی۔ فاسٹ ٹریک میں ایک ہی دن لائسنس حاصل کرنے کی فیس 2000 ہوگی۔
یاد رہے کہ 16 جنوری کو نگران حکومت پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا تھا۔
لرننگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی، جبکہ ریگولر موٹر سائیکل لائسنس کی ایک سال کی فیس 980 روپے کر دی گئی تھی۔
اسی طرح موٹر کار / جیپ کی ایک سال کی فیس بڑھا کر 2280 روپے کر دی گئی، اس سے قبل موٹرسائیکل اورکار کی 5 سال کے لائسنس کی فیس 1300 روپے تھی۔
ایل ٹی وی لائسنس اور ایچ ٹی وی لائسنس کی ایک سال کی فیس 2480 روپے کر دی گئی تھی، جبکہ انٹرنیشل لائسنس کی فیس میں بھی 1830 سے 6030 روپے تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage