نواز شریف کا مشن بلوچستان، 30 سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل
Image

کوئٹہ: (سنو نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا مشن بلوچستان، سابق وزیراعلیٰ جام کمال سمیت 30سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل، سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد بھی کر لیا۔ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اشتراکی انتخابی عمل طے پا گیا۔

تفصیل کے مطابق قومی سیاسی منظرنامے میں بڑی ہلچل سامنے آئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا دورہ کوئٹہ کے دوران درجنوں ممتاز سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ سردار جام کمال، سابق وفاقی وزرا سردار فتح محمد حسنی، مجیب الرحمن محمد حسنی، میر عاصم کرد، میر دوستین ڈومکی، سابق وزیر خان محمد جمالی، فائق جمالی، غفور لہڑی، محمد خان لہڑی، سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، زین مگسی، سردار عبدالرحمن کیھترانی، سردار مسعود لونی، محمد خان طور عثمان خیل، نور محمد دمڑ، شیر گل خلجی، حاجی برکت رند، شوکت بنگلزئی، عطااللہ، ربابہ بلیدی، میر انور شاہوانی، سردار علی حیدر ایم حسنی، جعفر کریم بنگار، سردار زادہ ادریس تاج، آغا فیصل احمد زئی، ملک شہریار، رامین ایم حسنی اور حاجی نور اللہ لہڑی بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں۔

مسلم لیگ میں شامل ہونے والے سیاستدانوں کا گروپ فوٹو

ان کے علاوہ سعید الحسن عاطف سنجرانی ، ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹر محمد ایوب بلوچ، میر اسماعیل بلوچ ، میر طارق بگٹی ، بسنت لال گلشن، محمد کاشف، مصلح الدین مینگل، داؤد شاہوانی، سردار نعمت اللہ تمرانی بزنجو، سردار زادہ میر اخلاق کدرانی، سردار زادہ عالم خان تمرانی بزنجو، مینا زینت شاہوانی، صوبیہ قبزئی، کاشفہ گچکی، سردار عالم تمرانی، میر اخلاق بزنجو زہری، رب نواز بہرانی اور حاجی حنیف رند بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کی سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور رہنمائوں سے رابطے مکمل کر چکی تھیں۔ قائد نوازشریف کی آمد پر باضابطہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا گیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے بلوچستان سے تمام سیاسی شخصیات کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک دی اور خوش آمدید کہا۔

نواز شریف دورہ بلوچستان کے موقع پر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے رہنمائوں سے خطاب کر رہے ہیں

مسلم لیگ ن کے قائد نے بلوچستان کی ترقی کیلئے اپنے دور کے منصوبے گنوائے اور مزید کہا کہ مستحکم سیاسی عمل کو پروان چڑھا کر ہی جمہوریت کا استحکام ممکن ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے نا صرف بطور وزیراعظم بلکہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کام کیا۔ سولہ ماہ کی حکومت میں سب سے زیادہ دورے بلوچستان کے کیے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage