پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا
Image
لاہور:(سنو نیوز) ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پرچیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایکشن لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا۔ ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، دوسری جانب ذکا اشرف سے سینئر کرکٹرز نے قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کی، ملاقات کرنے والے سینئرکرکٹرز میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض،محمد حفیظ اور سہیل تنویر شامل ہیں۔ ملاقات میں سلیکشن کمیٹی سےمتعلق سے مشاورت کی گئی۔ دوسری جانب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں ناکامی پر پی سی بی نے کپتان، کوچ اور ٹیم ڈائریکٹر کو طلب کرلیا ہے، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کپتان بابر اعظم کو کل ملاقات کیلئے بلایا ہے۔ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر بات ہوگی، ٹیم کی اجتماعی کارکردگی اور کپتان کی انفرادی کارکردگی پر بھی بات ہوگی، کپتان بابراعظم اپنے رائے سے پی سی بی کو آگاہ کرینگے ۔ ہیڈ کوچ اور ٹیم ڈائریکٹر ملاقات میں اپنی رپورٹ پیش کرینگے، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر سے بھی الگ ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کے بعد مستقبل کے فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کھلاڑی ہیں تو ٹیم ہے، یونس خان پلیئرز کے حق میں بول پڑے خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کیلئے پی سی بی کا غیر ملکی کوچز رکھنے کے بجائے قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کو کوچز بنانے پر غور جاری ہے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف سابق کپتانوں سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان یونس خان کو کوچنگ میں اہم ذمہ داری دینے پر بھی مشاورت ہو گی جبکہ محمد حفیظ دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ بن سکتے ہیں، سہیل تنویر بھی کوچنگاسٹاف میں شامل ہونے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ اس اہم فیصلے کے حوالے سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف سابق کپتانوں سے ملاقات کریں گے جبکہ ڈائریکٹر کرکٹ مکی ارتھر بھی کل چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کرینگے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage