سونے کی قیمت میں اضافہ
Image
کراچی:(سنو نیوز) سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوگیا، فی تولے سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 858 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 82 ہزار 442 روپے کا ہوگیا،عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی فی اونس سونا 5 ڈالر اضافے سے 1965 ڈالر کا ہوگیا۔ گذشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، فی تولہ سونا 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا تھا۔ صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری ریٹس کے مطابق 10 گرام سونا 658 روپے اضافے سے 1 لاکھ 81 ہزار 584 جبکہ عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالر بڑھ کر 1960 ڈالر فی اونس ہوگیا تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں قبل سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ نومبر میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کم ہو کر 211000 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہو کر 180898 روپے ہو گئی تھی۔ اس کے برعکس صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93 روپے پر مستحکم رہی تھی۔ انٹر نیشنل بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 1958 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اس سے قبل پاکستان میں فی تولہ گولڈ کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا، اس اضافے سے دو لاکھ تیرہ ہزار ایک سو روپے ہو گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی؟ اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ بیاسی ہزار 698 روپے پر چلی گئی تھی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ کی بات کی جائے تو گولڈ کی قیمت میں سات ڈالر اضافے کے ساتھ 1 ہزار 975 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی تھی۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے پر مستحکم ہے، یورو 307 روپے پر برقرار ہے، برطانوی پاؤنڈ 356 روپے پر برقرار ہے، اماراتی درہم 10 پیسے اضافے سے 80 روپے پر آ گیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 76 روپے 90 پیسے پر آ گیا۔ گذشتہ روز ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا، کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے، گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو کر دو سو ستاسی روپے پچپن پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ اضافے کے بعد 289 روپے پر جا پہنچی تھی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage