
کراچی:(سنو نیوز)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے باعث روپیہ ہلکان ہوگیا ،امریکی ڈالر روپے کے مقابلے 32 پیسے مہنگا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امپورٹ بل اور دیگر ادائیگیوں کے سبب روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے پر مستحکم ہے، یورو 307 روپے پر برقرار ہے، برطانوی پاؤنڈ 356 روپے پر برقرار ہے، اماراتی درہم 10 پیسے اضافے سے 80 روپے پر آ گیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 76 روپے 90 پیسے پر آ گیا۔
گذشتہ روز ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا، کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے، گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو کر دو سو ستاسی روپے پچپن پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ اضافے کے بعد 289 روپے پر جا پہنچی تھی۔
دوسے ممالک کی کرنسیوں میں یورو 307 روپے پر برقرار رہا، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے کمی سے 356 روپے پر آ گیا تھا، اماراتی درہم 20 پیسے کم ہو کر 80.30 روپے پر آ گیا تھا جبکہ سعودی ریال 30 پیسے اضافے سے 77 روپے کا ہوگیا تھا۔
دوسری جانب بینکوں کے ڈپازٹس اور سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہوا تھا، سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر بینکوں کے ڈپازٹس میں اضافہ ہوا، اکتوبر میں بینک ڈپازٹس 17.8 فیصد سالانہ اضافے سے 26.39 کھرب روپے پر پہنچ گئے۔
اکتوبر 2022 ء میں بینکوں کے ڈپازٹس 22.4 کھرب روپے رہے تھے، ماہانہ بنیادوں پر بینک ڈپازٹس میں 0.3 فیصد اضافہ رہا، ستمبر 2023 میں 26.31 کھرب روپے بینکوں میں ڈپازٹ ہوئے تھے۔
بینکوں کی سرمایہ میں بھی سالانہ 27.1 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا،اکتوبر 2023 میں 23.23 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس 142 پوائنٹس اضافے سے 56665 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔کاروباری اوقات کے دوران مارکیٹ میں 19.5 ارب روپے مالیت کے 52.5 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے۔سٹاک مارکیت میں363 کمپنیوں میں سے 182 میں مثبت جبکہ 160 میں منفی رجحان رہا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز نئے ریکارڈ قائم کیا تھا، 100 انڈیکس ریکارڈ 56 ہزار 523 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 1132 کی تیزی رہی۔
مجموعی طور پر دن بھر 382 کمپنیوں کے شیئرز میں سودے ہوئے اور کاروبار کئے گئے۔ 65 کروڑ شیئرز کی مالیت 22.3 ارب روپے رہی۔ 217 کمپنیوں کےشیئرز اور بھاؤ میں اضافہ ہوا جبکہ 147 میں کمی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت بڑھ گئی
ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ سو بتیس پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد تاریخ کی ایک اور نئی بلند ترین سطح چھپن ہزار پانچ سو تئیس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری حجم ڈھائی سال کی بلند ترین سطح چھیا سٹھ کروڑ حصص پر پہنچ گیا، انویسٹرز نے بائیس ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی۔ ایک سو انتیس ارب روپے کا منافع کمایا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage