
لاہور: (ویب ڈیسک) درآمدی پابندیوں میں حکومت کی جانب سے نرمی کے بعد گذشتہ ماہ کاروں کی فروخت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 ء میں گاڑیوں کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ اگست میں 7,579 کے مقابلے 8,312 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران 11,288 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی:
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نےسوزوکی راوی کے 257 یونٹس،سوزوکی بولان کے 229 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 506 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 359 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 332 یونٹس اورآلٹو کے 2551 یونٹس فروخت کیے
ٹویوٹا انڈس:
ٹویوٹا انڈس نے ہلکس اور فارچیونر کے 545 یونٹس جبکہ یارس اور کرولا کے 1,050 یونٹس فروخت کیے۔
ہونڈا اٹلس:
ہونڈا اٹلس نےایچ آر وی اور بی آر وی کے 182 جبکہ سوک اور سٹی کے 1,160 یونٹس فروخت کیے۔
ہونڈائی نشاط:
ہونڈائی نشاط کی جانب سے ٹکسن کے 420 یونٹس، پورٹر کے 177 یونٹس،سوناٹا کے 126 یونٹس اور ایلانٹرا کے 97 یونٹس فروخت کیے ۔
بسیں اور ٹرک:
ٹرک کی فروخت میں پندرہ فیصد قابل قدر اضافہ ہوا جبکہ بسوں کی فروخت میں چھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پک اپ کی فروخت میں ترپن فیصد کا خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا، جبکہ جیپ کی فروخت میں پانچ فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
موٹر سائیکلیں:
موٹر سائیکلوں کی فروخت میں گذشتہ ماہ بائیس فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگست 2023 ء میں 86504 بائیکس کے مقابلے میں گذشتہ ماہ 105479 یونٹس فروخت ہوئے۔ ہونڈا کمپنی نے اسی عرصہ کے دوران 95056 موٹر سائیکلیں فروخت کیں۔ اس کے برعکس اگست 2023ء میں سوزوکی بائیکس کی فروخت میں چھتیس فیصد کی کمی دیکھی۔ گذشتہ ماہ اگست میں 1722 کے مقابلے میں 1096 یونٹس فروخت ہوئے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage