پی آئی اے کی نجکاری ہنگامی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو مزید فنڈز دینےسےانکار کردیا۔ پی آئی اےکی نجکاری کاعمل ہنگامی بنیادوں پرشروع کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سنو نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نجکاری کمیشن کو پی آئی اےکی نجکاری سےمتعلق گرین سگنل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈزاجراکے بجائےپی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے۔

تفصیل کے مطابق نگران وفاقی حکومت نےپی آئی اے کو مزید فنڈز دینےسےانکار کرتے ہوئے اس کی نجکاری کاعمل ہنگامی بنیادوں پرشروع کرنےکافیصلہ کر لیا ہے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےنجکاری کمیشن کو پی آئی اےکی نجکاری سےمتعلق گرین سگنل دیدیا ہے۔

نگران وزیراعظم کے زیرصدارت پی آئی اےمعاملےپراجلاس کی اندرونی کہانی سنو نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کو فنڈزکےاجرا کی مخالفت کی اور کہا کہ فنڈزاجراکےبجائےپی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے۔

سیکریٹری ہوابازی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی تنظیم نوکیلئے8 سے10ماہ درکار ہوں گے۔ آپریشن چلانے کیلئےپی آئی اے کو فنڈز کا اجرا کیا جائے۔ نگران وزیراعظم نے نجکاری کمیشن کےمؤقف کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی وزیرنجکاری کوخصوصی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ نجکاری کاعمل جنگی بنیادوں پرمکمل کیا جائے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage