صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 121 نئے مریضوں کی تصدیق
Image
لاہور:(سنو نیوز) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، صوبے بھر میں 121 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 2390 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے،رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 987 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔گذشتہ روز 42 نئے مریض سامنے آئے تھے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 500 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،راولپنڈی میں گذشتہ روز 37 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 281 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گذشتہ روز 12 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 149 مریض رپورٹ ہوئے تھے،فیصل آباد میں گذشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 86 مریض رپورٹ ہوئے۔ گوجرانوالہ میں گذشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،قصور میں گذشتہ روز ڈینگی کے پانچ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اٹک میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ننکانہ صاحب ، بہاولپور ، بہاولنگر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خانیوال اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 111 مریض زیر علاج ہیں،ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 47 مریض زیر علاج ہیں ۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں،پنجاب کے ہسپتالوں میں 84 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں ۔ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں،ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں، رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage