ہمیں دالیں کیوں کھانی چاہیں؟
Image

لاہور: (سنو نیوز) ہم دالوں کو کئی طرح سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے استعمال سے ہمیں اتنے فوائد کیوں حاصل ہوتے ہیں اور یہ اتنی ضروری کیوں ہیں؟

تفصیل کے مطابق ہم میں سے اکثر لوگ صحت مند طرز زندگی پر عمل کرنا چاہتے ہیں لیکن بعض اوقات درست مشورہ نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ روزانہ کی خوراک میں دالوں کو شامل کیا جائے کیونکہ ان کو سپر فوڈز کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں دالوں کا استعمال کیوں کرنا چاہیے؟

1: غذائیت کا پاور ہاؤس

دالوں میں ضروری غذائی اجزاء جیسے آئرن، زنک، پوٹاشیم اور وٹامن بی بھرپور طریقے سے موجود ہوتے ہیں۔ دالیں ہماری مجموعی صحت کو بہتر بنانے اور جسم کے مختلف افعال میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

2: پروٹین سے بھرپور

دالیں پودوں پر مبنی پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہیں، جو انہیں سبزی خوروں کے لیے اپنی پروٹین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتی ہیں۔

3: فائبر سے بھرپور غذا

دالوں میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو ہاضمہ کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ یہ قبض، بدہضمی اور گیس جیسے مسائل سے بچاتی ہیں۔

4:دل کی صحت

دالوں میں ٹرانس فیٹ اور کولیسٹرول کی مقدار کم ہوتی ہے، جو انہیں دل کی صحت کے لیے سازگار بناتی ہے۔ ان کے استعمال سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

5: ذیابیطس میں مددگار

دالوں میں موجود غذائی اجزاء خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اکثر ماہرین غذائیت ذیابیطس کے مریضوں کو دالیں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

6: وزن کم ہو گا

دالوں میں پروٹین اور فائبر کا مجموعہ ہوتا ہے، جو بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے اور پیٹ بھرنے کا احساس دلا کر وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

7:کینسر کا خطرہ کم ہو جائے گا

کئی طبی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دالوں کا باقاعدہ استعمال بڑی آنت کے کینسر سمیت بعض اقسام کے کینسر کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage