لاہور: (سنو نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں نیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دوہفتوں میں بارہ سوالوں کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
سنو نیوز ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے بشریٰ بی بی سے جو سوال پوچھے گئے ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟ اسلامی تدریس کا کورس بھی کیا ؟القادر ٹرسٹ پراجیکٹ بنانے کا مقصد کیا ہے ؟
بشریٰ بی بی سے نیب نے سوالات پوچھے ہیں کہ فرح شہزادی سے آپ کا تعلق کیا ہے ؟ کیا آپ کو علم ہے کہ فرح گوگی نے ہاؤسنگ سوسائٹی سے اسلام آباد میں دو سو چالیس کینال زمین حاصل کی ؟
نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی سے پوچھا گیا ہے کہ کیا فرح گوگی کے مالی معاملات و کردار سے مطمئن ہیں؟ ملک ریاض نے القادر ٹرسٹ میں خود دلچسپی دکھائی یا آپ نے رابطہ کیا؟اس کے علاوہ نیب نے القادر ٹرسٹ کو ملنے والے عطیات کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
بشریٰ بی بی کے وکیل نعیم پنجوتہ کا نیب دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج القادر ٹرسٹ کیس میں بلایا گیا تھا۔ اس کیس میں بشریٰ بی بی ضمانت پر ہیں۔ پہلے 45 منٹ ایک کمرے میں بٹھا کر رکھا گیا۔ کہا گیا کے تفتیشی ٹیم کے ممبر نہیں آئے۔
وکیل نعیم حیدر پنجوتہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سے الگ کمرے میں سوال کیے گئے۔ سوال جواب کے وقت خواتین ممبر بھی تھیں۔ عدالت کو کہا کے مریم نواز کی طرح حفاظتی ضمانت دے۔ عدالت نے جواب دیا کے گرفتاری سے روک نہیں سکتے۔آج بھی بی بی کی گرفتاری کی افواہ تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ میں بشریٰ بی بی ٹرسٹی تھیں۔ پراپرٹی منتقل کرنے سے کوئی معاشی فائدہ نہیں لیا۔ بشریٰ بی بی کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔ آج جو سوال کیا اس کا جواب دیا گیا۔ بشریٰ بی بی نے تفتیش میں مکمل تعاون کیا۔ آج گیارہ کے قریب سوالوں پر مشتمل سوال نامہ دیا ہے۔15 تاریخ تک بشریٰ بی بی ضمانت پر ہیں۔جو دستاویز کہیں گے نیب کو دیں گے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage