قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے
Image
لاہور:(سنو نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی وطن واپسی ہوگئی، شاہین آفریدی اور امام الحق بھی لاہور پہنچ گئے۔ قومی ٹیم کے کپتان نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے، ٹیم منیجر اور کرکٹ بورڈ کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں، بابراعظم کے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے مداحوں نے قومی ٹیم کے کپتان کا شاندار استقبال کیا، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ کپتان بابراعظم سمیت گیارہ کھلاڑی اتوار کی صبح کولکتہ سے دبئی روانہ ہوئے تھے، شاہین آفریدی سمیت دیگر ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ بھی کولکتہ سے دبئی کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔ سیالکوٹ کے کھلاڑی 13 نومبر آج نجی پرواز EK618 سے اپنے شہر پہنچیں گے، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور راولپنڈی سے ٹیم مینجمنٹ کے کھلاڑی اور ممبران 13 نومبر آج EK612 کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے ۔ حسن علی بھارت میں ہی رہیں گے، وہ 22 نومبر کو پاکستان واپس آئیں گے۔ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر 13 سے 16 نومبر تک دبئی میں قیام کریں گے اور 16 نومبر کو لاہور روانہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستانی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہونے کے بعد کھلاڑی گذشتہ روز انڈیا سے روانہ ہوئے تھے، پاکستان کو انگلینڈ نے آخری میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا، 338 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43 اعشاریہ 3 اوورز میں 244 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: محمد شامی ورلڈ کپ میں تاریخ بنانے کے قریب ورلڈ کپ 2023ء اب تک بہت سے سرپرائز سے بھر پور رہا ہے۔ اس عالمی مقابلے میں فخر زما ن اور گلین میکسویل کی شاندار بلے بازی مدتوں یاد رکھی جائے گی وہیں پاکستانی فاسٹ بائولر حارث رئوف کی گیند بازی بھی شاید کوئی نہ بھول پائے جنہوں نے رنز دینے کا نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ کولکتہ کے مشہور ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 44 ویں میچ میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا تھا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی اننگز کا ایک مضبوط آغاز کیا۔ اپنی رفتار اور جارحیت کے لیے مشہور حارث رؤف نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا نام لکھوایا۔ ورلڈ کپ 2023 ء ایڈیشن میں ان کی کامیابی ایک ایسی ہے جو آنے والے برسوں تک چیلنج نہیں ہوسکتی ہے انہوں نے ایک ایسا ریکارڈ قائم کیا جو منفرد اور شاید ایسا ہے جسے کوئی بھی کھلاڑی عبور کرنے کی خواہش نہیں رکھتا۔ دوسری جانب گشتہ روز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 45 ویں میچ میں انڈیا نے نیدرلینڈ کو 160 رنز سے شکست دیدی تھی، انڈیا نے نیدرلینڈ کو جیت کیلئے 411 رنز کا ہدف دیا تھا۔ انڈیا کے 411 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈ کی پوری ٹیم 47 اعشاریہ 5 اوورز میں 250 رنز ہی بنا سکی تھی، نیدرلینڈ کی جانب سے ویزلی بریسی 4، میکس اوڈیوڈ 30، کولن ایکرمین 35، سیبرینڈ 45، کپتان سکاٹ ایڈورڈز 17، بیس ڈی لیڈی 12، تیجا 54، لوگان 16 جبکہ رولیف نے بھی 16 رنز ہی بنائے۔ یہ بھی پڑھیں: وریندر سہواگ کا پاکستانی ٹیم کیخلاف ٹویٹ وائرل انڈیا کیجانب سے جسپریت بمرا، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور رویندرا جدیجا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔ ورلڈ کپ 2023 ء میں روہت شرما کی فوج نے لگاتار 9 میچز جیت کر لیگ راؤنڈ ختم کر دیا ہے، ورلڈ کپ 2023ء میں اب تک کوئی بھی ٹیم ہندوستان کو شکست نہیں دے سکی ہے۔ بھارت نے ورلڈ کپ 2023 میں اب تک آسٹریلیا، افغانستان، پاکستان، بنگلا دیش، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقا اور ہالینڈ کو شکست دی ہے۔ ٹیم انڈیا کو اب 15 نومبر کو ورلڈ کپ 2023 ء کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرنا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage