پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ؟
1/13/2024 4:30
لاہور:(ویب ڈیسک) عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی ، شرح مبادلہ میں اضافے اور پریمیئم کم ہونے کی وجہ سے 15 جنوری 2024 سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول 10 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب فی لیٹر 267 روپے 34 پیسے اور 276 روپے 21 پیسے ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ پیٹرول کی خریداری پر پریمیئم بھی کم ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 83 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 95.85 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ڈالر بھی گذشتہ روز 280.40 روپے تک آ گیا تھا جوکہ دسمبر کے آخری ہفتے میں تقریباً 283 روپے پر تھا۔ لہٰذا پیٹرول کم از کم 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
https://sunonews.tv/12/01/2024/latest/64233/
حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے جوکہ قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔
حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مالی سال 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے جمع کرنے کا بجٹ ٹارگٹ مقرر کیا تھا لیکن اب توقع کی جارہی ہے کہ جون کے آخر تک یہ ٹارگٹ 950 ارب روپے سے زائد تک بڑھایا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا اہم محرک ہیں جوکہ دسمبر میں 29.7 فیصد تک پہنچ گئی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage