سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی: چیئرمین پی ٹی آئی
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، انصاف ہوتا ہوا دکھائی دینا چاہیے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 10 دس کروڑ ووٹر پی ٹی آئی کا ہے، اس فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، جن 14 بندوں نے درخواستیں دی ہیں ان میں سے ایک بھی پی ٹی آئی کا ممبر نہیں رہا ، بلا رہے نہ رہے پاکستان کی عوام بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ دے گی۔

وکیل علی ظفر کا کہنا تھا کہ فیصلہ آ گیا ہے، بلا نہیں رہا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار اب آزاد حیثیت میںالیکشن لڑیں گے۔ ہم نے اسٹریٹجی بنائی ہوئی ہے۔کوئی فکر کی بات نہیں ہے۔ پی ٹی آئی الیکشن زور و شور سے لڑے گی، پارٹی ابھی تک رجسٹرڈ ہے، الیکشن لڑنے سے امیدواروں کو نہیں روکا گیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage