بحرین جانیوالے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات اور کرنسی برآمد
Image

سیالکوٹ: (سنو نیوز) ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے 2.036 کلو گرام آئس ، ہیروئن اور اڑھائی لاکھ روپے کرنسی برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق مسافر محمد اکرم نے مذکورہ آئس ہیروئن اور کرنسی اپنے بیگ میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ تاہم اے ایس ایف کے پروفیشنل عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات اور کرنسی برآمد کرکے سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بحرین جانیوالے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات اور کرنسی برآمد

دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ سندر کی پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے دانہ ڈگیت گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں دانہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ندیم عرف دانہ اور اس کےساتھی خادم عرف سونی جن اور ندیم اختر شامل ہیں۔

ملزمان سے شہریوں سےچھینی گئی2عدد موٹر سائیکل، 5عدد موبائل فونز،2لاکھ80ہزار نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان گن پوائنٹ پر گلی، محلوں اور شاہراوں پر شہریوں کو وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔

دوران تفتیش ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر احمد زنیر چیمہ نے بیان میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage