ایک ہفتے میں 17 اشیا ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ایک ہفتے میں 17 اشیا ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دی جس کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 38.28 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 6.2 فیصد، انڈے 3.5 فیصد اور نمک 2.7 فیصد مہنگے ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 4.4 فیصد، دال چنا 2.7 فیصد، دال مونگ 2.4 فیصد، گڑ 1.9 فیصد اور چکن 1.7 فیصد سستے ہوگئے، ایک ہفتے میں ٹماٹر 7 روپے مہنگے ہو کر 110 روپے فی کلو ہو گئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق انڈے 10 روپے مہنگے ہو کر 311 روپے فی درجن ہو گئے، نمک 800 گرام 2 روپے مہنگا ہو کے 63 روپے مہنگا ہو گیا۔ لہسن کی قیمت 6 روپے اضافہ سے 527 فی کلو ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چھوٹا گوشت، بڑا گوشت، آلو اور پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے چینی فی کلو 7 روپے سستی ہو کر 150 روپے فی کلو ہو گئی۔ ایک ہفتے میں دال چنا 6 روپے روپے سستی ہو کر 237 روپے فی کلو ہو گئی۔ ادارہ شمارت کے مطابق دال مونگ 7 روپے سستی ہو کر 281 روپے فی کلو ہو گئی، دال ماش کی قیمت میں 6 روپے کم ہو کر 532 روپے، زندہ مرغی 6 روپے کی کمی کے ساتھ 367 روپے فی کلو ہوگئی۔ اسی طرح چاول 2 روپے سستا ہو کر 170 روپے 45 پیسے فی کلو ہو گیا۔ اوسط درجہ کا گڑ 5 روپے کی کمی کے بعد 228 روپے فی کلو کا ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے آٹا، دہی اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں بھی کمی آئی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage