ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری

10/12/2023 5:31
کراچی:(سنو نیوز) ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھنے میں آئی ہے، سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی رہی ہے، اگست کے مقابلے جولائی میں گاڑیوں کی فروخت میں 8 فیصد اضافہ رہا ہے۔
ستمبر میں 6 ہزار 410 گاڑیاں مجموعی طور پر فروخت ہوئیں، اگست میں 5 ہزار 909 گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں۔
سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد کی نمایاں کمی رہی، ستمبر 2022 میں 9 ہزار 213 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 44 فیصد کی نمایاں کمی رہی ہے۔
سہ ماہی کے دوران 16 ہزار 21 گاڑیاں فروخت کی گئیں ہیں، مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی 28 ہزار 571 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ 3 مہینوں میں بینکوں سے گاڑیوں کی فنانسنگ 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی تھی، سالانہ بنیادوں پر کار فنانسنگ میں 20 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
جولائی 2023 میں آٹو سیکٹر 76 ارب روپے کمی سے 285 ارب روپے کی فنانسنگ کی گئی جبکہ جولائی 2022 میں آٹو سیکٹر میں 361 ارب روپے کی فنانسنگ کی گئی تھی۔ گذشتہ سال جولائی سے آٹو فنانسنگ میں تسلسل سے گراوٹ کا رجحان ہے۔
دوسری جانب کچھ روز قبل سوزوکی کمپنی نے اپنی گاڑی کلٹس کا نیا ماڈل متعارف کرایا ہے، کمپنی کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کلٹس کے نئے ماڈل میں جدید ترین ایئر بیگز رکھے گئے ہیں، ان کی مدد سے ناصرف ڈرائیور حضرات بلکہ مسافروں کی حفاظت کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ یہ ایئر بیگز ڈبل ایس آر ایس ہیں، اس کے علاوہ گاڑی میں پیٹرول کا بہترین مائلیج رکھا گیا ہے جس سے سفر کم لاگت ہوگا۔
سوزوکی کلٹس 2023ء کے 3 ویرینٹس رکھے گئے ہیں، آٹو گیئر شفٹ والی سوزوکی کلٹس کی قیمت 43 لاکھ 66 ہزار روپے رکھی گئی ہے، یہ ماڈل آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے مجموعہ اور کلٹس کا نیا شاہکار کہلایا جا رہا ہے۔
سوزوکی کلٹس کا ویرینٹ وی ایکس ایل جدید فیچرز ، آرام دہ اور خوبصورت رنگ کیساتھ 40 لاکھ 84 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا، اس کے علاوہ وی ایکس آر سوزوکی کلٹس کی قیمت 37 لاکھ 18 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage